لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی جانب سے دسمبر 21اور22کو ضلعی سطح کےکبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

04:30PM Sat 30 Nov, 2013

لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی جانب سے دسمبر 21اور22کو ضلعی سطح کےکبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 29 نومبر،2013 بھٹکل(رضوان گنگاولی)لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی جانب سے دسمبر 21/اور 22 کو ضلعی سطح کا کبڈی کھیل مقابلہ منعقد کیا جانے والا ہے ۔ اس کی اطلاع آج بعد عصر آئی بی میں منعقد اخباری کانفرنس میں ٹورنامنٹ کے کنوینر جناب مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین صاحب نے اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے دی ۔ انہوں اس سلسلہ میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ نوائط کالونی کے وائی ایم ایس اے میدان میں منعقد کیا جائے گا  جس میں مقامی ٹیمو ں کے علاوہ ضلع بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی ۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں ممتاز ٹیموں کو دئے جانے والے انعامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50/ہزار نقد اور سونے کا سکہ دیا جائے گا ،جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 30/ہزار روپئے نقد اور سونے کا سکہ ، تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 20/ہزار روپئے نقد اور سونے کا سکہ اور چوتھا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 15/ہزار روپئے نقد اور سونے کا سکہ دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بیسٹ آل راؤنڈر کو پانچ ہزار مع ٹرافی اور بیسٹ کیچر و بیسٹ رائیڈر کو تین تین ہزار مع ٹرافی دی جائے گی ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیرمین رکن اسمبلی منکال ویدیا، ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر جناب الطاف کھروری صاحب ، جناب رونق محتشم صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ labbaik-nawayath-02 kabbaik-nawayath-01