جون میں ایس ایس ایل سی امتحانات ہونے کے امکانات: سریش کمار
04:31PM Tue 5 May, 2020
بنگلورو05 مئی 2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیمات ایس سریش کمار نے خبر دی ہے کہ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں ایس ایس ایل سی کے امتحانات ہونے کے زیادہ توقعات ہیں جس تعلق سے ابھی بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے سوشیل میڈیا کے توسط سے طلبہ اور والدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر امتحانی ہال میں سوشیل ڈسٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے صرف 24 طلباء کو بٹھایا جائے گا جبکہ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی لازمی ہونگے۔
اس کے علاوہ بڑی چھوٹ یہ دی گئی ہے کہ جو طلبہ اپنے گاؤں یا شہر میں ہیں وہ وہاں کے ہی امتحانی مراکز میں امتحان دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات مارچ کے اخر میں ہونے والے تھے لیکن کورونا کی مہاما ری کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ پی یو سی دوم کا بھی آخری امتحان باقی رکھا گیا ہے۔