جون ،21 تاریخ سے ریاست میں ایس ایس ایل سی کےسپلیمنٹری امتحانات کا آغاز؛ بھٹکل میں 298/طلبہ دیں گے امتحان
03:57PM Wed 19 Jun, 2019
کاروار/بھٹکل: 19 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اپریل 2019 میں ہونے والےامتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کے دوبارہ امتحان اس ماہ کی 21/تاریخ سے شروع ہونے والے ہیں۔
اس کے لیے اتر کینرا ضلع میں کل 6/امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں کل 1344/طلبہ اپنا دوبارہ امتحان دے رہے ہیں۔
اس میں بھٹکل تعلقہ میں کل 298/طلبہ امتحان دے رہے ہیں، جس کے لیے ضلع میں تمام تر تیاریاں ہوگئی ہیں۔ طلبہ کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے قبل از وقت تیاری کی گئی اور تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 21/جون کو میتھس کا امتحان، 24/کو سائنس، 25/کو فرسٹ لینگویج، 26/کو سماجی سائنس، 27/کو سکینڈ لینگویج اور 28 کو تھرڈ لینگویج کا امتحان رکھا گیا ہے۔