کل 21 مئی سے شروع ہورہی ہے پی یو سی دوم کے پرچوں کی جانچ
04:00PM Wed 20 May, 2020
بینگلور: 20 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی یو سی دوم کے پرچوں کی جانچ کل 21 مئی سے شروع ہورہی ہے جس کے لیے پی یو ایجوکیشن محکمہ کی جانب سے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔ اب انگریزی کو چھوڑ کر تمام پرچوں کی جانچ کل سے کی جائے گی۔
پی یو سی دوم کا آخری پرچہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا جو اب 18 مئی کو ہوگا جس سے پہلے ہی تمام دیگر پرچوں کی جانچ کو محکمہ کی طرف سے پورا کیا جائے گا۔
اس کے لیے نگران جانچ کرنے والے اور دیگر عملہ کا تعین کیا گیا ہے اور جانچ کے لیے ہبلی، داونگیرے، بیلگاوی، منگلورو، بینگلور اور میسور کو مرکز بنایا گیا ہے۔