جموں و کشمیرمیں آج بندشوں کا21واں دن:بیشترعلاقوں میں بڑے پیمانے پرسکیورٹی اہلکارتعینات
02:11PM Sun 25 Aug, 2019
سرینگر میں شہر خاص کے چند علاقوں میں ابھی بھی دفعہ ایک144 نافذ ہے۔ آج بندشوں کا 21واں دن ہے۔تاہم کئی علاقوں میں نجی گاڑیوں کی آمد ورفت دیکھی گئی۔ نظم وضبط کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بیشتر علاقوں میں بڑے پیمانے پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ کئی جگہوں پر دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔مواصلاتی نظام ٹھپ رہنے سے بھی لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
وہیں جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک کا کہناہے کہ جموں و کشمیر میں ضروری اشیاء اوردواؤں کی قلت بھی نہیں ہے۔ گورنرنے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مواصلات بند ہونے سے زندگیاں بچتی ہیں تواس میں برائی کیا ہے؟ سیتہ پال ملک کاکہناہے کہ عید کے دن انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں تک گوشت پہنچایا۔ گورنر نے دعویٰ کیاہے کہ کشمیرمیں گڑبڑ کے دوران پہلے ہفتے میں 50لوگ مرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد تمام سہولیات عوام کے لیے بحال کردیئے جائیں گے۔