'سوامی سوروپانند سرسوتی کا اعلان: '21 فروری کو اجودھیا میں رکھی جائے گی رام مندر کی بنیاد
04:27PM Wed 30 Jan, 2019
Share:
حکومت کو سیدھا چیلنج دیتے ہوئے شنکرآچایہ دوامی سوروپانند سرسوتی نے اجودھیا میں رام مندر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ سوامی سوروپانند نے کہا ہے کہ 21 فروری کو اجودھیا میں مندر کی بنیاد رکھی جائے گی۔
رام مندر تعمیر کو لیکر پریاگ راج کمبھ میں گزشتہ دو دنوں سے پرم دھرم سنسد میں میٹنگ چل رہی تھی۔ سوروپانند نے کہا، 'رام جنم بھومی کیلئے قربانی دینے کا وقت آگیاہے۔ مندر کیلئے پر امن اورغیر تشدد تحریک چلائے جائیگی۔ بسنت پن چمی کے بعد ہم سب اجودھیا کیلئے نکلیں گے۔ اگر ہمیں روکا گیا تو گولی کھانے کیلئے بھی تیار ہیں"َ۔
واضح ہو کہ اجودھیامیں رام مندر تعمیر کا مسئلہ فی الحال سپریم کورٹ میں اٹکا ہوا ہے۔ 28 جنوری کو اس معاملے پر سماعت ہونی تھی لیکن 5 ججوں کی بینچ میں جسٹس ایس اے بوبڈے کی غیر موجودگی کی وجہ سے سنوائی کو ملتوی کر دیاگیا۔