مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 : کانگریس نے جاری کی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست ، جانیں کون کہاں سے امیدوار

04:31PM Sun 29 Sep, 2019

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی ہے ۔ دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں پر حتمی فیصلہ لیا گیا ۔ بتادیں کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس بڑھے ہیں ۔
خیال رہے کہ اتوار کو ہی دہلی میں واقع بی جے پی دفتر میں بھی مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی جارہی ہے ۔