چندریان۔2: اسرو نے بولا "شکریہ" کہا۔ ہندستانیوں کے خوابوں کی تکمیل کرتے رہیں گے
01:58PM Thu 19 Sep, 2019
اسرو نے چندریان 2 کیلئے ملک او ر دنیا سے ملی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ چاند (مشن مون) کی سطح پر اترنے سے کچھ وقت پہلے لینڈر وکرم کے کھو جانے کے بعد بھی جس طرح سے پورے ملک نے ایک آواز میں اسرو کی حوصلہ افزائی کی اس نے اسرو کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
ملک بھر سے ملی حمایت کے بعد اب اسرو نے ٹویٹ کرکے سبھی حامیوں کا شکریہ اداکیا ہے۔ اس ٹویٹ کے ساتھ اسرو نے ہندستانیوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔
اسرو نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کئے ٹویٹ میں کہا ہے، 'ہمارا ساتھ دینے کیلئے شکریہ۔ ہم دنیا بھر کے ہندستانیوں کی امیدوں اور خوابوں کے دم پر مسلسل آگے بڑھتے رہیں گے"۔ غور طلب ہے کہ چندریان 2 کے لینڈر وکرم کو سات ستمبر کی نصف شب کو چاند کی سطح پر اترنا تھا لیکن لینڈر وکرم چاند کی سطح سے محض 2.1 کلو میٹر دوری پر ہی اپنا راستہ بھٹک گیا۔