غازی آبادسےاپنےگھرپہنچنے والے2مسلم بھائیوں کاگوکل پوری میں قتل،سنیچر کوہوگا پوسٹ مارٹم
02:19PM Fri 28 Feb, 2020
دہلی تشدد کے مہلوکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کے روز ،مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی۔ دہلی کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یہ تفصیلات فراہم کی ہے۔ معلومات کے مطابق ، اب تک (جمعہ کی سہ پہر) گرو تیغ بہادر اسپتال (جی ٹی بی اسپتال) میں 38 ،لوک نائک جئے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی اسپتال) میں 3 اور جگ پرویش چندر اسپتال میں 1 شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اب تک تشدد اور اضطراب میں 275 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں ، جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
دوسری طرف ، شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں دکانیں کھولنے کے ساتھ ہی ، حالات اب معمول پر آتے نظر آرہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک پہلے کی بحال ہورہاہے۔ گذشتہ پیر سے شمال مشرقی ضلع کے تشدد متاثرہ علاقوں میں تقر یباً 7 ہزار نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ امن برقرار رکھنے کے لئے دہلی پولیس کے سیکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس کے اعلی افسران مسلسل گشت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ امن کی فضا کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔