2/اکتوبر سے ضلع کاروار میں "صفائی ہفتہ"منایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر
04:11PM Wed 24 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/24ستمبر،14
کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے اطلاع دی ہے کہ 2/اکتوبر سے ضلع بھر میں "صفائی کا ہفتہ "منایا جائے گااس ہفتہ میں صفائی سے متعلق بیداری پیداکرنے کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ،موصوف نے اپنے دفتر میں صفائی ہفتہ کے بارےمیں منعقدہ میٹنگ میں اس کی تاکید کی ،انہوں نے ایک ہفتہ کی مدت میں تمام سرکاری دفاتر عوامی پارکوں، راستوں ،بس اسٹانڈ وں،کھیل کے میدانوں ،اسکولوں ،کالجوں، اسپتالوں،آنگن واڑیوںسمیت تمام عام مقامات پر صفائی کے کام کا اہتمام کرنا چاہیئے امدادی رقومات کی فراہمی کے حساب سے تمام سرکاری دفاتر پر رنگ چڑھانا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ 2/اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر کاروار میںصفائی کے ہفتہ کا افتتاحیپروگرام منعقد کیا جائے گا ،اس پروگرام میں تمام سرکاری افسران و عملے کے لوگوں کو عملی طور پر حصہ لینا ہو گا انکے ساتھ رضا کاراداروں ،عوان کو کو زیادہ تعدامیں لے کر لوگوں کو اس جانب مائل کر نا چاہیئے اسکے ساتھ عوامی نمائندوں کو بھی اس موقع پر مدعو کرنا چاہیئے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی تحریک ایک مسلسل عمل ہے لوگوں میں صفائی بحال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ہینڈ بیلز تقسیم کرنے ہوں گے اور بیانرز لگانے ہوں گے ،ہر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنے کا کام مقامی انتظامی اداروں کو اپنے ذمہ لینا چاہیئے گھروں سے کوڑا کر کٹ اکٹھا کر نے کے دوران فضول مادوں کی علاحدگی کرنے کے بارے میں لوھوں کو سمجھایا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہر میں بھی نجی حصہ داری کے ساتھ عوامی بیت الخلاؤوں کی تعمیر اور انکی دیکھ ریکھ کے لئے مقامی اداروں کو اقدامات کرنے چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں صفائی بحال کرنا اس دفتر کے افسر کی کارکردگی ظاہر کرتاہے ،ضلع پنچایت کےسی ای او رام منوہر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے عرصہ میں تمام گرام پنچایتوں کے احاطہ میں صفائی مہم چلائی جانی چاہیئے ،پرائمری ہیلتھ سنٹر ز آنگن واڑیوں ،اسکولوںاور تمام سرکاری دفاتروں میں صفائی کاکام ہونا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کے نگران کار وزیر آر وی دیش پانڈے کہ ہدایت کے مطابق ڈفائی کا ہفتہ منایا جارہا ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں بنائے گئے منصوبے کے بارے میں 25ستمبر سے پہلے متعلقہ افسران کو سمجھایا جائے گا۔