سعودی عرب: دمام میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 جاں بحق
03:43PM Tue 25 Oct, 2016
سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسران کو الضباب کے علاقے میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے جارہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تین مسلح افراد نے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس افسران جانبر نہ رہ سکے۔
الضباب کا علاقہ مشرقی سعودی عرب میں الظہران الجبیل روٹ پر واقعہ ہے۔