انجمن میدان میں 2/اگست کو منعقد ہوگا رابطہ تعلیمی ایوارڈ؛ ممبئی سے ڈاکٹر ظہیر قاضی کریں گے شرکت
01:02PM Tue 30 Jul, 2019
بھٹکل: 30 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دسویں، بارہویں اور ڈگری کے درجات میں ممتاز رہنے والے طلبہ کو دیے جانے والے رابطہ تعلیمی ایوارڈ،2019 کا پروگرام امسال 2/اگست،2019 جمعہ کو بعد نماز عصر انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میدان میں منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی شرکت کریں گے۔
اس کی جانکاری رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب زاہد رکن الدین صاحب نے آج بعد نماز عصر رابطہ میں منعقد اخباری کانفرنس میں دی۔
انہوں نے اخباری نمائندوں کو پروگرام کے تعلق سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کے زیر اہتمام بھٹکل میں بہت ساری سماجی و فلاحی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جس میں فری میڈیکل کیمپ، پانی کی سپلائی، ایمبولینس کی سرویس اور رابطہ تعلیمی ایوارڈ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ موصوف صدر نے اخباری نمائندوں کو رابطہ کی جانب سے انجام دیے گئے مختلف کاموں کی تفصیلات بتائیں۔موصوف نے کہا کہ اس پروگرام میں جہاں ممتاز طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا وہیں بہترین ٹیچر اور بہترین اسکول سمیت دوسرے خصوصی ایوارڈ بھی دئے جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اس پروگرام میں شرکت کی بھی درخواست کی۔
عبدالرحمان صدیقی صاحب نے اس موقع پر ایوارڈ کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ممتاز طلبہ کو اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ انہیں دیکھ کر دوسرے طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کے اس ایوارڈ کی وجہ سے ہر سال بھٹکل میں طلبہ کے نتائج کے فیصد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس اخباری کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد جناب جیلانی محتشم صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے رابطہ کے ذمہ داران کا تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر مذکورہ حضرات کے علاوہ معاون سکریٹری جناب مولانا تنویر جوشیدی صاحب ، جناب عتیق الرحمان منیری صاحب اور خلیجی جماعتوں کے دیگر ممبران موجود تھے۔