اب رسوئی گیس ہوئی مہنگی:سبسڈی والا گیس سلینڈر 2روپےاور بغیر سبسڈی والا 48 روپے مہنگا
01:05PM Fri 1 Jun, 2018
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد سبسڈی والا گیس سلنڈر 2 روپے 34 پیسے اور بغیر سبسڈی والا سلنڈر 48 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں آج سے سبسڈی کا ایل پی جی سلنڈر 2.34 روپے بڑھ کر 493.55 روپے اور بغیر سبسڈی کا سلنڈر 48 روپے مہنگا ہوکر 698.50 روپے کا ملے گا۔ ملک کے تین دیگر بڑے شہروں میں سے کولکاتہ میں ایل پی جی کی قیمت بالترتیب 496.65 اور 723.50 روپے ہو گئی ہے، ممبئی میں 491.31 اور 671.50 روپے جبکہ چنئی میں 481.84 اور 712.50 روپے ہو گئی ہے۔
صارفین کو ایک مالی سال میں 12 سلینڈر سبسڈی پر ملتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لینے پر غیر سبسڈی والے دام دینے پڑتے ہیں۔
سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں دو مہینے اور بغیر سبسڈی والے میں پانچ مہینے کے بعد اضافہ کیا گيا ہے۔