مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں آئی ای ڈی دھماکہ سے 2 پولس گاڑیوں پر حملہ، 15 جوان شہید

11:50AM Wed 1 May, 2019

مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں نکسلیوں نے پولیس کی دو گاڑیوں کو آئی ای ڈی دھماکہ کے ذریعہ اڑا دیا۔ اس حملہ میں 15 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ گاڑی چلا رہے ایک ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے۔  مل رہی اطلاع کے مطابق، دونو گاڑیوں میں تقریبا 25 جوان سوار تھے۔ بتا دیں کہ دونوں گاڑیاں گشت کے لئے نکلی تھیں۔ حادثہ کے وقت سی۔ 60 کمانڈو کی یونٹ کا دستہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ اسی دوران نکسلیوں نے گھات لگا کر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ بتا یا جا رہا ہے کہ آئی بی نے پہلے ہی حملے کو لے کر چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کو الرٹ بھیجا تھا۔
 آئی جی گڑھ چرولی شرد شیلر نے نیوز 18 کو بتایا کہ دھماکہ کافی خطرناک تھا۔ جوان ایک نجی جیپ میں سفر کر رہے تھے۔ تقریبا 16 جوان جیپ میں سوار تھے اور ان سبھی کے شہید ہونے کا اندیشہ ہے۔ ابھی پوری صورت حال کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ شرد نے بتایا کہ سال 2018 میں 22 اپریل کو ایٹاپلی میں ایک آپریشن کے تحت 40 جوانوں کو مار گرایا گیا تھا یہ اسی کے بدلے میں کی گئی کارروائی ہے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی پی سبودھ جیسوال نے بھی 15 جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
کون ہیں سی۔60 کمانڈو نکسلی خطرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سال 1992 میں گڑھ چرولی کے ایس پی کے پی رگھونشی نے سی۔60 فورس تیار کی تھی۔ اس میں پولیس فورس کے ہی بیسٹ 60 جوان شامل ہوتے ہیں۔ سی۔ 60 کی ٹریننگ گوریلا جنگ کو دھیان میں رکھ کر کی جاتی ہے۔ ان کی ٹریننگ حیدرآباد، ناگپور اور بہار میں ہوتی ہے۔ یہ فورس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نکسلی آپریشنز کو انجام دیتی ہے۔
 (نیوز 18)