بھٹکل سرکاری اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے دس کلو کی گانٹھ نکالی گئی
03:08PM Thu 7 Nov, 2013
بھٹکل سرکاری اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے دس کلو کی گانٹھ نکالی گئی
بھٹکلیس نیوز / 07 نومبر،2013
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل سرکاری اسپتال میں آج صبح ڈاکٹر منجوناتھ شٹی نے ایک خاتون کے پیٹ سے دس کلو وزن کی ایک گانٹھ کامیابی کے ساتھ نکال لی اور عورت کو ایک بڑی مصیبت سے چھٹکارا دلانے کا ذریعہ بنے ۔ اطلاع کے مطابق یلوڈی کورو کی گوپی (40) نامی خاتون گزشتہ دو تین سالوں سے پیٹ کے درد کے مرض میں مبتلا تھی اور عورت کا پیٹ مسلسل بڑھ رہا تھا ۔ سرکاری اسپتال کے سرجن مسٹر منجوناتھ شٹی نے عورت کو اس سلسہ میں آپریشن کا مشورہ دیا اور خود انہوں نے اس عورت کا آپریشن کیا اور پیٹ میں موجود اس گانٹھ کو نکال دیا ۔ آپریشن کے بعد عورت تندرست ہے ۔