تمام انڈسٹریل علاقوں کے بسوں اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی: ریونا
04:09PM Sun 24 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام انڈسٹریل علاقوں کے لئے بسوں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے یشونت پور سے بنگلور دیہی ضلع دایس پیٹ کے لئے خصوصی بی ایم ٹی سی بسوں کی سرویس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دایس پیٹ بنگلور سے 45 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ ا س فاصلہ کے درمیان کئی انڈسٹریل علاقے ملتے ہیں اور یہاں ہر دن کم سے کم دو لاکھ سے زائد ملازمین سفر کرتے ہیں۔ اور ان ملازمین کی سہولت کے لئے بسوں کی سہولت نہیں تھی۔ان ملازمین کو نجی بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعہ سفر کرنا پڑسکتا تھا۔ دوسری طرف دوسری سواریوں میں سفر کرنے پر مقررہ وقت پرکام کو نہیں پہنچ سکتے تھے جس کی وجہ سے ملازمین کو جرمانہ لگانا پڑا یا تنخواہوں میں سے رقم کاٹ لی جاسکتی تھی۔ اس طرح کے واقعات اور دیگر کئی مسائل کو لیکر ملازمین پریشان تھے۔اب بی ایم ٹی سی کی جانب سے بسوں کی سرویس شروع کرنے پرملازمین کو بہت آسانی ہوگی اور تمام بسوس کو مقررہ بس اسٹاپ ہی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ بسیں یشونت پور ۔جالاھلی کراس۔ انجے پالیہ۔سونڈے کوپہ۔ نیلمنگل۔ دوڈیری۔ کیرور۔ کیمپاھلی اور دیگر اہم مقامات پر رکے گی۔تمام ملازمین خصوصی طور پر خواتین ملازمین کو بس میں سوار اور اترنے کی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایم ٹی سی کی جانب سے ملازمین او رمزدوروں کو جوکارخانوں میں کام کرتے ہیں۔انہیں ماہانہ کم رعایت میں بس پاس کی سہولت بھی فراہم کرانے پر غور کیا جارہا ہے ۔اس تعلق سے کارخانوں کے ملکوں کے ساتھ ایک اجلاس ہوگا۔ اس کے علاوہ رعایت قیمت پر بی ایم ٹی سی کنٹراکٹ پر بھی بسیں دینے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایم ٹی سی نے تین ہزار بسوں کی خریدی کا فیصلہ لیا ہے اور اس میں سے پانچ سوبسوں کوکنٹراکٹ پر دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان ایم ویرپاموئلی ۔بی ایم ٹی سی کے چیرمن گووندراج ۔نائب چیرمن پرکاش گوڈا اور دیگر عوامی نمائندے حاضر تھے۔اس موقعہ پر پانچ بسوں کے لئے ہری جھنڈی دکھائی گئی۔