مریم خاں نے دبئی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کرکے تحقیقی مقالہ پیش کیا
03:39PM Thu 23 Mar, 2017
علی گڑھ(بھٹکلیس نیوز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لائف سائنس فیکلٹی کے بایوکیمسٹری شعبہ میں ریسرچ اسکالر مریم خاں نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ بایو ٹیکنالوجی، بایو انفارمیٹکس، بایو میڈیکل سائنس اینڈ اسٹیم سیل ایپلیکیشنس پر 10ویں عالمی کانفرنس میں شرکت کرکے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔مریم خاں نے اپنے تحقیقی مقالہ’’ اِمّو بیلائزیشن آف اینزائمس آن گریفین بیسڈ نینو کمپوزٹس‘‘ میں کہا کہ اینزائمس کی اعلیٰ پیداوار کے استحکام کے لئے گریفین پر مشتمل نینو کمپوزٹ اہم رول اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گریفین کی بناوٹ شہد کی مکھیوں کے چھتے جیسے ہوتے ہیں جس کے سبب اینزائمس کے زود اثر استحکام کے لئے بڑا علاقہ درکار ہوتا ہے۔اس سے قبل مریم خاں کو بایو کیمسٹری شعبہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں سائنٹفک پوسٹر پرزنٹیشن میں سوئم انعام اورشعبۂ طبیعیات میں قومی یومِ سائنس کے موقعہ پر منعقدہ سائنس ماڈل مقابلہ میں دوسرا انعام حاصل ہوچکاہے۔مریم خاں کو ان کے تعلیمی حاصلات کے لئے مولا آزاد نیشنل فیلو شپ سے بھی سرفراز کیاجا چکا ہے۔ فی الوقت مریم خاں بایو کیمسٹری شعبہ میں پروفیسر قیوم حسین کی نگرانی میں اپنے تحقیقی عمل میں مصروف ہیں۔مریم خاں ممتا ز استاد شاعر ڈاکٹر معظم علی خاں معظم کے فرزندمسٹر امروز خاں کی اہلیہ ہیں۔