سی اےاےاحتجاج: جامعہ میں پھر مظاہرہ، یوپی بھون کے پاس حراست میں لئے گئے اے ایم یو کے3طلبا
12:05PM Sat 21 Dec, 2019
شہریت ترمیمی قانون اور این سی آر کو لیکر راجدھانی دہلی میں مظاہرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر سی اےاے کو لیکر لوگوں کا ماہرہ تیز ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی خبر آرہی ہے کہ دہلی پولیس نے مظاہرہ کررہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تین طلبا کو یو پی بھون کے باہر سے حراست میں لےلیا ہے۔
وہیں شہریت ترمیمی قانون سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں دہلی کے دریا گنج میں مظاہرین نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اس مظاہرے کے دوران پولیس نے 15 لوگوں کو گرفتار میں لے لیا ہے۔ جبکہ 40 لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لئے گئے لوگوں میں 8 نابالغ بتائے جارہے ہیں۔