صدر انجمن کی جانب سے انجمن انجنئرنگ کالج میں غیر مسلم طلبہ کے لیے  اسکالرشپ؛ پہلے پانچ طلبہ کو ہی ملے گا فائدہ

11:54AM Thu 30 May, 2019

بھٹکل: 30 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی جانب سے  اپنی مرحومہ والدہ کے نام سے غیر مسلم طلبہ کے لیے اسکالرشپ جاری کی گئی جس سے شروع میں آنے والے پانچ طلبہ ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اسکالر شپ تعلیمی سال 2019-20 سے دی جائے گی اور انجنئرنگ کے چاروں سال یہ سہولت حاصل رہے گی۔اس کے لیے پی یو سی دوم میں فیزیکس ،کیمسٹری اور میتھس میں 70/فیصد تک نمبرات ہونے ضروری ہیں اور والدین کی آمدنی سالانہ 2.5/لاکھ  سے کم ہونی بھی ضروری ہے۔ صدر انجمن کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے 20/جون تک انجمن دفتر میں عرضیاں دی جاسکتی ہیں  جس میں نام،پتہ،پی یو سی کے نمبرات اور والدین کی آمدنی کی تفصیلات جمع کرنی ہونگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں: 08385 226554 9448221421