اسلامی بینکنگ کو آر بی آئی کی منظوری
12:14PM Sun 18 Aug, 2013
اسلامی بینکنگ کو آر بی آئی کی منظوری
کوچی(ایجنسیاں) ریزروبینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے کیرلا حکومت کو اسلامی بینکنگ کے لئے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ آر بی آئی سے ملنے کے بعد کیرلا حکومت شیر امن فائنانشل سروسز لمیٹیڈ(سی ایف ایس ایل) کا آغاز کرے گی۔ یہ فائنانشیل ادارہ کیرلا کے اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کار پوزیشن کے ذریعہ شروع کیا جائے گا اور نان بنکنگ فائنانس کمپنی (این بی ایف سی) کی طرز پر کام کریں گا۔ ذرائع کے بموجب البراکہ فائنانشنیل سروسز کے ذیلی ادارہ سی ایف ایس ایل کی تعلق سے جلد ہی اعلان ہوسکتا ہے۔ ریاستی حکومت کو امید ہے کی اس منظوری کے بعد وہ مذکورہ ادارہ کے ذریعہ تقریباً 40/ہزار کروڑ تک روپئے خلیجی ممالک سے جمع کر سکتے ہے۔ شروعات میں سی ایف ایس ایل کی پیڈاپ کیپٹل 1000/کروڑ کے آس پاس ہوگا، سے بڑھا کر جلد ہی 250/کروڑ کیا جائے گا۔ یہ رقم متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر ہوگی۔ یہ ادارہ شرعی قوانین پر عمل کریں گا اور صارفین سے کوئی بھی سود اصول نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ ادارہ بنیادی ڈھانچوں،سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹرس سے فنڈ اکٹھا کرنے پر ترجیح دے گا۔ جب کہ شراب،تمباکو اورجوا جیسے دھندوں سے جڑے لوگوں کے لئے اپنے دروازے بند رکھے گے۔کیرلا ہی نہیں بلکہ ملک کے کسی بھی حصہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا فائنشیل ادارہ ہوگا۔