’بی جے پی نے جمہوری اقدار کا قتل کیا‘ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا استعفی کا اعلان
02:19PM Fri 20 Mar, 2020
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنے استعفی کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے 20 سے زیادہ ارکان اسمبلی کے مستعفی ہو جانے کے بعد سے ہی کمل ناتھ حکومت پر خطرے کے بادل منڈلا رہے تھے۔ آج ان سے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو کہا گیا تھا، تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے استعفی کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ 16 ارکان اسمبلی کے استعفے اسمبلی اسپیکر نے گزشتہ شب منظور کر لئے تھے جس کے بعد اسمبلی میں کمل ناتھ حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہ گئی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران کمل ناتھ نے بی جے پی پر ان کی حکومت کو سازش کے تحت کمزور کرنے اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔