ہمناآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنہ ،تحصلیدار کے توسط سے یاداشت روانہ
05:02PM Thu 1 Jun, 2017
ہمناآباد (بھٹکلیس نیوز) ہمناآباد کے مختلف مسائل کی عد یکسوئی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے امبیڈکر چوک پر ایک احتجاجی دھرنہ منظم کیا گیاسابق رکن ا سمبلی سبھاش کلور کی قیادت میں ،اس احتجاجی دھرنہ سے خطاب کرتے سو مناتھ پاٹل نے کہا کے ہمناآباد میں یو جی ڈی کا کام 2013میں شروع کیا گیا تھا اس کام کو آٹھارہ ماہ میں مکمل کیا جا نا تھا اور اس کام کے لئیے ورلڈ بنک کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے اس رقم میں سے 80%رقم خرچ ہو چکی ہے مگر یہ کام ابھی تک 50%بھی مکمل نہیں ہو اہے ،یہ پراجکٹ عوامی سہولت کے لئیے منظور کیا گیا تھا مگر اسکی وجہہ سے عوام کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ،ہمناآباد کے تما اہم راستوں پر کھدائی کی گئی ہے اسکو دوبارہ مرمت کرنے کے لئیے رقم موجو دہے مگر صرف کا غذی کاروائی میں یہ لکھا ہوا ہیکہ اسکو درست کیا گیا ہے جبکہ حقیقت میں اسکو درست نہیں کیا گیا ہے ،یو جی ڈی اسکیم کے تحت چھے ہزار گھروں کا کنکشن کیا جا نا تھا مگر ابھی تک ایک ہزار گھروں کو بھی کنکشن نہیں کیا گیا ہے 27کروڑ روپے کا یہ پراجکٹ ہے جسمیں 80%فیصد رقم گتہ دار کو دی جاچکی ہے مذکورہ گتہ دار کہاں ہے کسی کو پتہ نہیں ہے ،ہمناآباد تعلقہ میں گتہ دار کون ہے کسی کو نہیں پتہ صرف ایک گھر میں تمام گتہ دار موجود ہیں اور وہ سبکو پتہ ہے ،ہمناآباد میں پچھلے دنوں ڈیو ائیڈرکا کام کیا گیا حالانکہ اسکی کوئی ضرورت نہیں تھی اس ڈیوائیڈرپر ایل ،ای ،ڈی لائیٹ لگائے گئے ہیں ویر بھدریشور کی جاترا کے موقع پر جو کے ایک مہینہ بھی برابر نہیں چلے جبکہ ایل ای ڈی بلب بنانے والی کمپنیاں اسکی دو سال کی گیارنٹی دیتی ہیں مگر نہ معلوم وجہہ سے اسکو تبدیل نہیں کیا جار ہا ہے ،اس معاملہ میں انہوں نے بلدی عملہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا یا،انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد تعلقہ پنچایت کے ای ،اُو کے عہدے پر ایک وٹرنری ڈاکٹر کو انچارج بنا یا گیا ہے انہوں نے رکن اسمبلی سے سوال کیا کے انکو انچارج کیوں بنایا گیا ہے حکومت آپکی ہے آپ ایک بہتر آفیسر کو کیوں تعنیات کیوں نہیں کرتے ؟مذکورہ تمام باتوں کے خلاف اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو رکن اسمبلی یہ کہتے ہیں کے انکا کام ہی احتجاج کرنا ہے کہتے ہیں ،اگر آپ اپنا کا صیح ڈھنگ سے کریں تو ہمکو احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ہمارے احتجاج کا نتیجہ ہے کے چٹگو پہ کی سڑک کا تعمیری کا شروع کیا گیا ،انہوں نے حکومت کرناٹک سے سوال کیا کے ہمناآباد میں فوڈ پارک اور ٹیکس ٹائیل پارک قائم کرنے کا اعلان تو کیا گیا مگر ابھی تک قائم کیوں نہیں کیا گیا۔ہمناآباد کے سابق رکن اسمبلی سبھاش کلور نے اپنے خطاب میں کہا کے حکومت کیا کر رہی ہے پچھلے چار سالوںیہ کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے گتہ دارکہا ں ہے اسکو بلاک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے کے نہیں یہ بات کسی کو پتہ نہیں ہے یو جی ڈی کا کام نجی ہے یا سرکاری ہے یہ بات میری سمجھ کے باہر ہے ،اگر یہ کام جلد از جلد شروع نہیں کیا گیا تو قو می شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا اسکے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا اگر تب ابھی یہ کا م شروع نہیں ہو تا ہے تو رکن اسمبلی کے گھر کے سا منے احتجاج کیا جائے ۔بعد ازاں پارٹی کے تمام قائدین نے ملکر تحصیلدار کے تو سط سے حکومت اور گورنر کو ایک یاداشت روانہ کی ،اس موقع پر شیوانند منٹھالکر،پدماکر پاٹل،ملکاآرجن پاٹل،گنڈو ریڈی،محمد تحسین احمد ناگوری،مرزا حبیب بیگ،محمد ظہیر کے علاوہ پارٹی کے دیگر ورکرس کثیر تعداد میں موجود تھے۔