نجی بسوں کے کرایہ میں اضافہ کی شکایت کے بعد بھٹکل تحصلدار  کی اقدامی کارروائی

03:03PM Sun 13 Oct, 2019

بھٹکل: 13 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں نجی بسوں میں وصول کیے جائے کرایہ میں اضافہ کا الزام لگاتے ہوئے تحصلدار سے شکایت کی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے تحصلدار وی پی کوٹرلی نے ہفتے کے روز  نجی بس اڈہ پر چھاپہ مارا اور اسی طرح سے جاری رہنے پر کارروائی کرنے کی بات کہی۔ اطلاع کے مطابق عوام نے تحصلدار کو بتایا تھا کہ نجی بس والے عام کرایوں سے ہٹ کر زائد چارج لگارہے ہیں جس پر کارروائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ میں نے اس تعلق سے بس ایجنٹ سے بات کی ہے اور مزید اس طرح سے کرنے پر ضروری کارروائی کرنے کی بات کہی۔