دبئی میں فیملی ویزا فیس میں اضافہ
12:31PM Mon 2 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز،2 ؍ فروری،15
دبئی (ایجنسی)تارکین وطن کو فیملی ویزا کیلئے درخواست کے ساتھ اضافی 220 درہم کی رقم ادا کرنی ہوگی تاکہ جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارن افیرس میں فائیل کھولی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق ویزا کیلئے جو فیس معمول کے مطابق دی جاتی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اضافی رقم پہلی مرتبہ فی خاندان ادا کرنی ہوگی۔ تاہم موجودہ ویزا کی تجدید کیلئے اضافی ادائیگی ضروری نہیں ۔فیس میں اضافہ کے اس فیصلہ پر عمل آوری شروع ہوچکی ہے ۔
ع،ح،خ