ضلع اتر کینرا کے سابق وزیر دیشپانڈے کا بھٹکل دورہ؛ پارٹی کارکنان  و لیڈران سے ملاقات

03:59PM Fri 15 Nov, 2019

بھٹکل: 15 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا کے سابق انچارج وزیر اور ہلیال کے رکن اسمبلی مسٹر آر وی دیش پانڈے آج بھٹکل آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان سے مل کر پارٹی کو مضبوط اور متحد کرنے کی آواز دی۔ انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں منعقد پروگرام میں پارٹی لیڈران و کارکنان کو کہا کہ اقتدار کے نہ ملنے سے پارٹی کی مضبوطی نہیں جانی چاہئے انہوں نے مخالف پارٹیوں کی مکاریوں کو سمجھنے اور خود کو پارٹی سے جوڑے رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، جے ڈی نائک، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز،کانگریس اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر عبدالمجید، بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک کے علاوہ کانگریسی لیڈروں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔