سی بی ایس ای بارہویں کلاس میں بھٹکلی طالبہ ریحانہ ریم کی نمایاں کامیابی
11:27AM Mon 6 May, 2019
دبئی: 6 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سینٹرل اسکول دبئی کے بارہویں کلاس کی طالبہ ریحانہ ریم نے شعبہ کامرس کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسی نگر مسجد عائشہ کے قریب رہنے والے جناب نورالامین صاحب کی دختر ریحانہ ریم نے اس شعبہ میں 95.5/فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر ادارہ بھٹکلیس انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے ان کی مزید ترقی کے لیے دعا کرتا ہے۔