ماوین گرام پنچایت میں گرام سبھا کا انعقاد

11:59AM Wed 26 Jun, 2013

ماوین گرام پنچایت میں گرام سبھا کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 26 جون،2013 بھٹکل/ ماوین کورے گرام پنچایت حدود میں رہنے والی عوام کے لئے کل پنچایت کے سبھا بھون ہال میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وہاں کی عوام کی طرف سے سڑکوں کو ٹھیک کرنے ، راشن کارڈ کے سلسلہ میں ہونے والی تکلیفوں کو دور کرنے اور اسکول وغیرہ میں سہولت دینے کی مانگ کی گئی ۔ عوام کی طرف سے اس موقع پر راشن کے سلسلہ میں ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوگ اپنے کام کاج چھوڑ یہاں آکر پورا دن لائن میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود سرور میں خرابی یا بجلی نہ رہنے کی وجہ سے عوام کو واپس جانا پڑتا ہے اس لئے اس سلسلہ میں کچھ درست طریقہ پر انتظام کروانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ تالگوڈ جانے والی سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں کی وجہ سے سواریوں کو گزرنے میں تکلیف ہورہی ہے جس کی مرمت کرنے کی طرف ذمہ داران کو توجہ دلائی جانی چاہئے ۔ اس میٹینگ میں پنچایت کے ایک عملہ پر غلط الزام لگاکر کنڑا اخبارات میں دی گئی رپوٹ پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ میٹینگ میں پنچایت کے صدر داسا ماستپا نائک نے عوام کی مانگوں کو سنتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ gram-sabha-mavinkurve-1