کرناٹک میں ٹیپو جینتی کے خلاف بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج ، گرفتاریاں دیں

12:37PM Fri 9 Nov, 2018

کرناٹک میں 10 نومبر کو ٹیپو جینتی منانے کی جہاں زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینکڑوں کارکنوں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت میں پوری ریاست میں جمعہ کو گرفتاریاں دیں ۔ بی جے پی کارکنوں نے پوری ریاست میں جگہ جگہ دھرنا دیا اور جنتا دل (ایس) -کانگریس اتحاد حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی آر اشوک کی قیادت میں یہاں دارالحکومت میں تحریک چلائی گئی۔ اسی طرح تمام ضلع کواٹر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
 ضلع کوڈاگوکے مدیکیری میں اسمبلی کے سابق صدر کے جی بوپيا نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹیپو جینتی منانے کے حکومت کے فیصلے کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے کوڈاگو کے لوگوں کے مفادات کے خلاف بتایا ۔انہوں نے 19 ویں صدی کے جنگی سورما ٹیپو سلطان کو كوڈاگو میں ہزاروں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔