ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیراہتمام ملت شفاخانہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

03:04PM Fri 10 Feb, 2017

سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز)جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیراہتمام ملت شفاخانہ میں مفت طبی کیمپ لگایاگیا جس کا افتتاح ملی تعلیمی ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹر وجامعہ کے ناظم مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کیااس موقع پر مولانا بلندشہری نے کہاکہ اس ملت شفاخانہ سے قرب وجوار کے سیکڑوں مریض فیضیاب ہورہے ہیں ملت شفاخانہ میں ہر ہفتہ مفت طبی کیمپ بھی لگایاجاتاہے تاکہ غریب ونادار لوگ بھی فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملت شفاخانہ میں ہرطرح کے مریضوں کا اعلاج سستاورعایت کے ساتھ کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصداس پچھڑے اور پسماندہ علاقہ کو بیماریوں سے پاک کرناہے اور شفاخانہ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فیض پہونچ سکے۔ انہوں نے کہاکہ آج مسلمان تعلیم وصحت کے اعتبار سے پسماندہ ہے جس کی وجہ ہمارے بچے صحت مند اور تعلیم یافتہ نہیں ہوپارہے ہیں اسی فکر کے مد نظر یہ شفاخانہ قائم کیا گیا ہے تاکہ لوگ تعلیم وتربیت اور صحت کے اعتبار سے بیدارہوں اوراپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناسکیں اورآنے والے وقت میں ہمارامعاشرہ صحت مند ہوسکے ۔ مولانا بلندشہری نے کہاکہ گذشتہ دنوں لگائے گئے چار کیمپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد لوگوں نے علاج کرایا اور مفت دوائیں حاصل کیں انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدمعاشرہ کے اندر سے جہالت کے اندھیرے کو ختم کرکے تعلیم کی روشنی سے منورکرنا اورایک صحتمند معاشرہ وجود میں لانا ہے۔اس موقع ڈاکٹر محمدعارف ،ڈاکٹرصائمہ، ڈاکٹر شفق خان،مولاناوحافظ مسعودالظفرمظاہری،ڈاکٹر ایم .ایس .تھانوی، محمدساحل وغیرہ نے بڑی محنت کے ساتھ مریضوں کے علاج میں تعاون۔اس موقع پر قاری شاہ جہاں، مولانا ضیاء الحق،قاری عبدالخالق، محمدکیف،محمدافضال، بشیراحمد،،محمدشاہ دین وغیرہ نے طیبی کیمپ کو کامیاب بنانے میں تعاون دیا۔