ہندوستان اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کولے کر پرامید :مکھرجی
03:11PM Thu 17 Nov, 2016
نئی دہلی، (ایف او یس)
صدر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان آپسی فائدے کے لیے اسرائیل کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کا خواہش مند ہے اور دونوں ممالک کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو داخلی اور سائبر سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کی ضرورت ہے جن میں اسرائیل نے اپنی صلاحیتوں ثابت کیا ہے ۔ہندوستان کے دورے پر آئے اسرائیلی صدر ریوین رولن کے اعزاز میں کل یہاں صدارتی محل میں منعقد استقبالیہ تقریب میں مکھرجی نے کہا کہ 21ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مربوط کارروائی کرنی ہوگی۔تقریبا 20سال بعدکسی اسرائیلی صدر کے دورہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے مکھرجی نے کہا کہ رولن ان لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی ہندوستانی تعریف کرتے ہیں، جن کے ساتھ ہندوستانی عوام مضبوط اور خصوصی تعلقات کا تجربہ کرتے ہیں کیونکہ دونوں قدیم تہذب ہیں جس نے انسانیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مکھرجی نے کہاکہ ماحیولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمیں موثر حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں اپنے بچوں کے لیے ایک ایسی دنیا چھوڑنی چاہیے ، جو بہتر، صاف اور صحت مند ہو۔ایک ایسی دنیا جہاں امن ہو، جہاں مختلف طرح کے لوگ رہتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل اس اہم مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔مکھرجی نے کہا کہ دونوں ملک اگلے سال سفارتی تعلقات کے 25سال پورے کریں گے، ایسے میں ہندوستان آپسی فائدے کے لیے اور دنیا کی بھلائی کے مقصد سے شراکت داری کومزید مضبوط کرنے کے لیے پرامید ہے۔اسرائیل کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے مکھرجی نے کہاکہ آپ کی گزشتہ اور موجودہ قیادت نے اپنی عوام کو ناقابل بیان مشکلات پر قابو پانے اور مضبوط ہو کر ابھرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے ۔محنت اورعزم سے آپ نے انتہائی ترقی پسند، پراعتماد اور خود کفیل ملک کی تعمیر کی ہے۔مکھرجی نے کہاکہ دونوں ملک کی عوام نے دوسری عالمی جنگ کے بعد آزادی حاصل کی۔بابائے قوم مہاتما گاندھی مانتے تھے کہ یہودیوں کا اسرائیل پر جائز دعوی ہے، پنڈت نہرو بھی اسے مانتے تھے۔انہوں نے 1950میں کہا تھا اور میں ان کی کہی بات کا حوالہ دیا کرتا ہوں،اسرائیل ایک حقیقت ہے ۔