برقع پہننے پر پرنسپل کا متنازع تبصرہ ، کہا : اپنا مذہب گھر رکھ آیا کرو

02:37PM Wed 20 Jul, 2016

تھانے : ممبئی سے ملحقہ تھانے میں میں ایک انٹرن لیڈی ٹیچر نے الزام لگایا ہے کہ برقع پہن کر آنے پر اس پر بھدی نازیبا تبصرہ کیا گیا ۔ متاثرہ ٹیچر سینٹ جان بیپٹسٹ اسکول میں پڑھانے کے لئے گئی تھی ۔ ٹیچر سند شیخ کے مطابق اسکول پرنسپل نے ان کے برقع پہننے پر سوال اٹھا ۔ انہوں نے پوچھا کہ تم برقع پہن کر کیوں آئی ہو؟ اپنے مذہب کو گھر پر رکھ کر آیا کرو ۔ ہمارے بچوں کو مذہب سے دور رکھا کرو ۔ بعد میں اس انٹرن ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ ٹیچر نے جب مخالفت کی ، تب کچھ دیگر مسلم طلبہ بھی سامنے آئے ، جنہوں نے کہا کہ پرنسپل مائیکل پنٹو اکثر ان پر مذہبی تبصرے کرتے ہیں ۔ شام ، فرانس اور بنگلہ دیش میں ہوئے دھماکوں کو لے کر ان پر تبصرے کرتے ہیں ۔ معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے پرنسپل مائیکل پنٹو سے پوچھ گچھ بھی کی ۔ ادھر اسکول انتظامیہ نے استاد اور بچوں کے اہل خانہ سے پرنسپل مائیکل پنٹو کے برتاؤ پر معافی مانگی ہے ۔