انجمن ڈگری کالج میں مارکیٹنگ پر اہم پروگرام؛ طلبہ کے مابین مختلف مقابلوں کے ذریعہ مارکیٹنگ کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش

03:40PM Sat 21 Sep, 2019

بھٹکل: 21 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن ڈگری کالج طلبہ میں مارکیٹنگ کے تعلق سے جانکاری دینے اور ان کے اندر اس کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ’مارکیٹ کشیترا‘ کے نام سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تین مختلف قسم کے راؤنڈ پر مشتمل تھا جس میں پہلا راونڈ برجستہ طور پر سوالات کے ذریعہ مکمل کیا گیا جبکہ دسرا راؤنڈ پروڈکٹ لانچ پر اور تیسرا راؤنڈ بیسٹ مینیجر پر تھا۔ ان تمام مقابلوں میں طلبہ نے بڑی دلچسپی دکھائی۔ پروگرام کے اختتام پر ممتاز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔