اتر کینرا میں پائے جانے والے خاص قسم کے بندروں کی نسل بچانے کے لئے محکمہ جنگلات کی خصوصی مہم
02:33PM Mon 18 Jun, 2018
بھٹکل: 18 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور تعلقہ کے گیر سپا میں مشہور لمبی دم والے خاص قسم کے بندروں کو بچانے کے لئے محکمہ جنگلات نے اپنی مہم تیز کردی ہے اور ان کے کھانے والے پھلوں کے درختوں کی کاشت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پورے ہندوستان میں اس طرح کے صرف 3000/بندر ہیں جن میں سے ایک ہزار بندر کرناٹکا میں ہیں جبکہ اس میں سے 730/صرف اتر کینرا کے ہوناور تعلقہ میں ہی موجود ہیں۔جس کی وجہ سے سیاح اس جانب صرف اس کو دیکھنے کے لئے بھی رخ کرتے ہیں ۔
فاریسٹ افسر وسنت کے وی ریڈی نے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محکمہ ان کو بچانے کے لئے سنجیدہ ہے اور ان کی نسلوں کو تعلقہ میں باقی رہنے کے لئے بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں۔