ٹریفک قانون توڑنے پر ملے گی سماجی خدمت کی سزا، حکومت نے بنایا ڈرافٹ
02:34PM Mon 15 Jun, 2015
نئی دہلی15جون(آئی این ایس انڈیا(ملک میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کو اب جرمانے کے ساتھ کمیونٹی سروس بھی کرنی ہوگی۔دنیا کے کئی ممالک میں جرمانے کے ساتھ اس طرح کی سزا کا بندوبست پہلے سے ہے۔حکومت کی نئی منصوبہ بندی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کو15سے 300گھنٹے تک کی کمیونٹی سروس کرنی پڑ سکتی ہے۔مرکزی سڑک نقل و حمل اور ہائی وے کی وزارت نے روڈٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی بل 2015کے مجوزہ ڈرافٹ میں اس نئے نظام کو شامل کیا ہے۔حکومت کے ڈرافٹ میں اس دفعہ کوشامل کروانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سیو لائف فاؤنڈیشن کے بانی پیوش تیواری کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھر سکتے،جرمانہ بھر کر کوئی بھی چھوٹ سکتا ہے لیکن کمیونٹی سروس کی سزا کے دوران کوئی شخص روزگار بھی نہیں کر پائے گا۔کورٹ اب سزا یا جرمانہ کی جگہ کمیونٹی سروس کے لئے بھی کہہ سکے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کمیونٹی سروس جیسے چوراہوں پر ٹریفک کی ذمہ داری سنبھالنا اور عوامی مقامات پر صفائی وغیرہ کام کرنے ہوں گے۔حکومت بہت جلد ہی 5واں ڈرافٹ لانے جا رہی ہے۔ڈرافٹ میں فراہمی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15گھنٹے، خطرناک اوورٹیکنگ پر 30گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا مل سکتی ہے۔وہیں گاڑی مالک یا اتھارٹی کی رضامندی کے بغیر گاڑی چلانے پر 180گھنٹے، زبردستی گاڑی لینے پر 300گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا ہو سکتی ہے۔2012میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین توڑنے پر امریکی اداکارہ ماڈل لنڈسے لوہان کو کورٹ نے جرمانے کے ساتھ 125گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی تھی۔ہالی ووڈ مشہور شخصیت کو سزا ملنے کا یہ معاملہ کافی سرخیوں میں رہا تھا۔لنڈسے نے گزشتہ 28مئی کو ہی اپنی سزا پوری کی ہے۔بتا دیں کہ اس دوران انہیں سڑکوں پر صفائی، ٹریفک رول اور گارڈنگ کے طور پر معاشرے کی خدمت کرنی پڑی تھی۔