آئیڈیا-ووڈا فون کے انضمام کا فیصلہ، بنے گی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی
12:33PM Mon 20 Mar, 2017
نئی دہلی۔ آئیڈیا سیلولر کے بورڈ نے ووڈافون انڈیا کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کی مانیں تو نئی کمپنی میں ووڈافون کا 45٪ حصہ ہو جائے گا جبکہ آئیڈیا کی 26٪ حصہ داری ہوگی۔ اے بی گروپ نئی کمپنی میں 130 روپے فی شیئر کی قیمت پر 9.5٪ حصہ لے گا۔ رپورٹ کی مانیں تو کچھ وقت کے بعد اے بی گروپ اور ووڈافون کا حصہ برابر کا ہوگا۔ ووڈافون حصہ برابر کرنے کے لئے شئیر بیچے گی۔
بتایا گیا ہے کہ آئیڈیا اور ووڈافون کا انضمام 2018 میں مکمل ہوگا۔ اس انضمام کے لئے آئیڈیا سیلولر کا ویلیوشن 72200 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ووڈافون کا ویلیوشن 82800 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ کئی ماہ کے اندیشے کے بعد ووڈافون نے 30 جنوری کو آدتیہ وکرم برلا گروپ کی کمپنی آئیڈیا سیلولر کے ساتھ انضمام پر بات چیت کی تصدیق کی تھی۔