امن کی توقع ! شی جن پنگ سے ملے کم جونگ ،کہا۔نہیں کریں گے نیو کلیئر ٹیسٹ

01:09PM Wed 28 Mar, 2018

تمام رکاوٹوں کے درمیان اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ شمالی کوریا تاناشاہ کم جونگ ان چین کے دورے پر گئے تھے۔سرکاری میڈیا نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ کم جونگ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔سال 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کم جونگ ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی پر ملاقات کی تصویریں دکھائی گئیَان تصویروں میں کم جونگ ۔ان اور ان کی اہلیہ ری سول جو،شی جنپنگ اور دوسرے باقی افسر ایک ساتھ نظر آئے۔کم جونگ 25 سے 28 مارچ تک کے دورے پر تھے۔کم جونگ ایک خاص ٹرین سے بیجنگ پہنچے تھے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کامیاب رہی۔جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت سے پہلے کم جونگ۔ام کا یہ دورہ اہم مانا جارہا ہے۔ایجنسی کے مطابق کم نے جوہری توانائی کو روکنے کا عزم لیا ہے۔اس کے بدلے میں چین نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا وعدہ کیا۔ بتایا جا رہا ہیکہ بیجنگ اور پیونگ یانگ کے درمیان تعلقات میں سدھار لانے کے ارادے سے کم جونگ چین کے دورے پر پہنچے ہیں۔شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے دوران ان کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں پر چین کی حمایت کے چلتے لمبے وقت سے دونوں ممالک کے درمیان سالوں سے اچھے رہے تعلقات میں تھوڑا سا تناؤ آیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرے والا بتایا تھا۔