ریلائنس جیو کا زبردست دھماکہ، 199 روپئے میں ان لمیٹیڈ کال کے ساتھ ملے گا 25 جی بی ڈیٹا

12:41PM Fri 11 May, 2018

پری پیڈ مارکیٹ میں زبردست تہلکہ مچانے کے بعد ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ (جیو) نے نئے پوسٹ پیڈ پلان کا اعلان کیا ہے۔ جیو کانیا پوسٹ پیڈ پلان 15 مئی 2018 سے سبسکرپشن کے لئے دستیاب ہوگا۔ جیو کا دعوی ہے کہ زیرو ٹچ پوسٹ پیڈپلان میں پوسٹ پیڈ صارفین کی سبھی ضرورتوں کو دھیان میں رکھاگیا ہے۔ زیرو ٹچ پوسٹ پیڈ پلان میں وائس، انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور انٹرنیشنل کالنگ جیسی سبھی پوسٹ پیڈ سروسیز پی ایکٹیویٹیڈ ہوں گی۔ پوسٹ پیڈ پلان کے علاوہ، ریلائنس جیو نے اپنے سبھی صارفین کے لئے انٹرنیشنل کالنگ اور انٹر نیشنل رومنگ ٹیرف کا بھی اعلان کیا ہے۔ جیو کے مطابق جیو پوسٹ پیڈ صارفین ہر ماہ 199 روپئے میں ان لمیٹیڈ پوسٹ پیڈ پلان کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ریلائنس جیو کے 199 روپئے ہر ماہ والے پوسٹ پیڈ پلان میں صارفین کو 25 جی بی ڈیٹا، ان لمیٹیڈ وائس کالنگ، ایس ایم ایس، جیو ایپ سبسکرپشن اور 50 پیسے فی منٹ پر انٹر نیشنل کالنگ کی سہولت ملے گی۔ وہیں وائس کے لئے انٹرنیشنل رومنگ چارج دو روپئے فی منٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ فی ایم بی ڈیٹا کے لئے دو روپئے اور ہرایک ایس ایم ایس کے لئے دو روپئے چارج لگے گا۔ جیو پوسٹ پیڈ کے صارف 575 روپئے ہردن کے چارج پر انٹرونیشنل رونگ میں ان لمیٹیڈ سروسیز کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس پلان میں ان لمیٹیڈ وائس کالنگ، ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کا فائدہ بھی شامل ہوگا۔ وہیں 2875 روپئے کا پلان 7 دن چلے گا، جس میں صارف انٹرنیشنل رومنگ میں ان لمیٹیڈ سروسیز کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جبکہ 30 دن کی مدت والا پلان 5751 روپئے کا ہوگا۔ جیو کا دعوی ہے کہ جیو پوسٹ پیڈ پلان میں انٹرنیشنل کالنگ پری ایکٹیویٹیڈ ہوگی۔ اس کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں جمع کرنی ہوگی یا کوئی سروس چارج الگ سے نہیں لگے گا۔ یہ پلان مسافروں کو محض ایک کلک میں انٹرنیشنل رومنگ سروسیز ایکٹیویٹ کرنے کی سہولت دے گا۔ انٹر نیشنل کالنگ 50 پیسے فی منٹ سے شروع ہوگا۔ امریکہ اور کناڈا کے لئے ریٹ 50 پیسے فی منٹ ہوگی۔ وہیں بنگلہ دیش، چین، فرانس، اٹلی، نیوزی لینڈ، سنگا پور، برطانیہ کے لئے قیمت دوروپئے فی منٹ ہے۔ ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ملیشیا اور ترکی کے لئے قیمت 3 روپئے فی منٹ ہے۔