انڈو نیشیا طیارہ حادثہ : سرچ آپریشن ختم ،196 بیگ برآمد

12:59PM Sun 11 Nov, 2018

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا ہے، اس دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے ہیں۔طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 79 افراد کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کےحوالےکردی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا لیکن اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
 واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جاواکے سمندر میں مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔