امسال عازمین حج کو گرین کٹیگری کیلیئے1،93،245/روپئےادا کر نے ہو ں گے
12:45PM Sat 28 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 28جون،2014
بنگلور/حج کمیٹی آف انڈیا عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات بہم فراہم کر انے کی کو شش کر رہی ہے ،وزیر خارجہ ششما سوراج کی ہدایات کے بعد ملیشیاء و انڈونیشیاء کے عازمین کی طرح ہندوستانی عازمین کے لئے بھی یو نیفارم سسٹم کی کوششیں ہو رہی ہیں ،مر کزی حج کمیٹی کے وائس چیرمین و ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین محمد مر غوب احمد نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں عازمین کو دو عمدہ سوٹ کیس فراہم کر انے کیلئے ہم جلد ہی ٹینڈر طلب کر یں گے ،جس پر عازمیں حج کا فوٹو ،پاسپورٹ نمبر ،نیز معلم و دیگر تفصیلات اس پر ہو ں گی ،اس سے عازمین کرام کو دیار مقدس میں کافی آسانیاں ہو ں گی ،انہوں نے بتا یاکہ عازمین کو امسال گرین کٹیگیری کے لئے 1،93،245/روپئے جبکہ عزیزیہ کیلئے 1،62،53٫/روپئے ادا کر نے ہو ں گے، مدینہ منورہ میں 8/دنوں کے قیام کے دوران دو وقت کے کھانے کیلئے 120ریال ادا کر نے ہوں گے ۔