کورونا کوڈ 19 کے اس دور میں بہترین خدمات انجام دینے پر تعلقہ اسپتال کی جانب سے رکن الدین نثار صاحب کی تہنیت
05:17AM Mon 1 Jun, 2020
بھٹکل: یکم،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا کے پہلے مریض کی نشاندہی ہونے سے لے کر اب تک ہر وقت سرکاری اسپتال میں رہ کر مریضوں اور کورںٹائن میں رہنے والوں کی خدمت کرنے اور ان کا خیال رکھنے پر تعلقہ اسپتال کی جانب سے جناب رکن الدین نثار صاحب کی تہنیت کی گئی ہے۔
تعلقہ اسپتال کی جانب سے کل اتوار کے روز ان کی شال پوشی کی گئی اور گل پیش کرتے ہوئے انہیں سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔
اسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نثار رکن الدین ایک ایسے شخص ہیں جو ہمیشہ مذہب اور ذات پات کی تفریق کیے بغیر انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آتے ہیں اور یہی جذبہ ان میں کورونا کی اس وبا کے دوران بھی دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں بھی اپنی خدمت کا جذبہ ماند ہونے نہ دیا اور برابر اپنی خدمات جاری رکھیں جس پر اسپتال کا پورا عملہ ان کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی لمبی عمر کے لیے دعا کرتا ہے۔
اس تہنیتی تقریب میں ڈاکٹر سویتا کامت، تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر افراد موجود تھے۔