مدینہ منورہ اور قطیف میں ہوئے بم دھماکوں میں بڑی پیش رفت۔ 19 افراد حراست میں ، گرفتار شدگان میں 12 پاکستانی بھی شامل
01:27PM Sun 10 Jul, 2016
ریاض: مدینہ منورہ، قطیف اور جدہ بم دھماکوں کے الزام میں سعودی حکام نے انیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے حراست میں لیے جانے والوں میں بارہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اس بیچ سعودی وزیر داخلہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔مانا جا رہا ہے کہ مدینہ منورہ میں بم دھماکوں کی تفتیش میں یہ بڑی پیش رفت ہے۔ مدینہ منورہ، قطیف اور جدہ میں کیے ہونے والے دھماکوں کے الزام میں بارہ پاکستانی اورسات سعودی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے بم دھماکوں کے الزام میں 19 افراد کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وزات داخلہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی کارپارکنگ کے باہردھماکا کرنے والا چھبیس سالہ سعودی شہری حماد منشیات کا عادی تھا۔قطیف میں حملہ کرنے والوں کی شناخت بھی ظاہر کر دی گئی ہے۔ملزمان میں 23 سالہ رحمان العمر،20 سالہ ابراہیم،20 سالہ کریم الحسنی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے امت مسلمہ کے دل پر وار کرتے ہوئےپیر کی شام افطار کے وقت مدینہ منورہ میں مسجد بوی کی کارپارکنگ میں خودکش حملہ کیا تھا جبکہ اسی روز قطیف اور جدہ میں بھی خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کئے تھے