جالی پنچایت کے ضمنی انتخابات کے لئے کل 19/ امیدواروں کی طرف سے نامزدگی پرچے داخل

11:23AM Thu 19 Sep, 2013

جالی پنچایت کے ضمنی انتخابات کے لئے کل 19/ امیدواروں کی طرف سے نامزدگی پرچے داخل بھٹکلیس نیوز / 19 ستمبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ کے جالی پنچایت ضمنی انتخابات کی اہمیت کے پیش نظر اس سال انتخابات کے لئے سرگرمیاں کافی تیز ہیں اور اس سال نامزدگی پرچے داخل کرنے کے آخری دن تک 19/ امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کئے ہیں ۔ اس سال تنظیم کی طرف سے حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کرنے والے سید عمران لنکا صاحب کو اپنا نمائندہ کھڑا کیا ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں تنظیم کی نمائندگی کرنے والے جناب عبدالرحیم شیخ صاحب کانگریس کی طرف سے ٹکٹ لے کر اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے ۔ جے ڈی ایس لیڈر ایم ڈی نائک نے آزاد امیدوار کی حیثیت  سے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے جبکہ بی جے پی کی طرف  سے دیپک مادیو نائک میدان میں ہیں ۔ پرچہ نامزدگی داخل کئے ہوئے 19/ امیدواروں  کے نام کچھ اس طرح سے ہیں ۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے منجوناتھ نائک ، وینکٹ رمن تمپا موگیر ، منجوناتھ درگپا ،کرشنا گوندپا نائک ، سید عمران لنکا ، کرشنا سومیا نائک ، وینکٹ رمن نائک ، عبدالکریم شیخ ، تروملا ہونپا نائک ، وسنت ہونپا نائک ، نارائن ماستپا نائک ، پرمیشور تمپا نائک ، داس ماستپا نائک ، کیشی منجوناتھ شنیار، گنپتی جٹپا نائک ، سریش ناگپا نائک ، ایشور نائک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ کانگریس کی طرف سے جناب عبدالرحیم شیخ اور بی جے پی کی طرف سے دیپک مہادیو نائک نے اپنے پرچہ داخل کئے ہیں ۔ jali-zilla-panchayat-02