انجمن حامئی مسلمین کے 19/جنوری کو ہونے جارہے ہیں انتخابات؛ اسحاق شابندری صاحب الیکشن کمشنر منتخب

01:13PM Sun 21 Jul, 2019

بھٹکل: 21 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے عام انتخابات اگلے سال جنوری کی 19/تاریخ کو منعقد ہونگے جس کے لیے جناب اسحاق شابندری صاحب کو الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا ہے۔ انجمن حامئی مسلمین کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ہفتہ کے روز اس تعلق سے انتظامیہ ممبران کی ایک نشست منعقد ہوئی تھی جس میں جناب اسحاق شابندری صاحب نے 22/ووٹوں سے سبقت حاصل کی‎۔