ضلع اتر کینرا میں آج کوورونا کوڈ19- کے 6 نئے معاملات: کل تعداد 114 کو پہنچی
02:00PM Sun 14 Jun, 2020
کاروار: 14 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے 6 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں اس مرض سے متاثر کل مریضوں کی تعداد 114 کو پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری شام پانچ بجے کی بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پیش آئے 6 معاملات میں سے تھانہ سے لوٹا کمٹہ کا ایک شخص، ممبئ سے لوٹے ہوناور کا ایک دس سالہ بچہ اور تین خواتین، فلپائن سے لوٹا ہلیال کا ایک 34 سالہ شخص شامل ہے جو کہ بینگلور میں کورنٹائن ہوکر ہلیال آیا تھا لیکن اس کی رپورٹ بھی پوزیٹیو پائی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع میں آج کورونا کے معاملوں کی کل تعداد 114 کو پہنچ گئی ہے جس میں اب تک 93 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 21 افراد اس وقت کیمس میں زیر علاج ہیں۔