کرناٹک میں گذشتہ 19 گھنٹوں میں کورونا کے آٹھ نئے معاملات؛ کل تعداد 511 کوپہنچی
04:25PM Mon 27 Apr, 2020
بنگلورو: 27 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز/ذرائع) ریاست کرناٹک میں گذشتہ 19 گھنٹوں کے دوران کورونا کوڈ19 کے آٹھ نئےمعاملات درج ہوئے ہیں، جس سے ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 511 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا، "آج تک 511 کورونا مثبت کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس میں 19 اموات اور 188 اسپتال سے ڈسجارج ہوئے ہیں۔"
آٹھ نئے معاملات میں، پانچ مرد اور تین خواتین ہیں، جن میں ایک 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔