بی ایم جے دبئی کی جانب سے ’اسپورٹس فیسٹا19 ‘ کا انعقاد

01:25PM Sun 27 Oct, 2019

دبئی: 27 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کھیل جہاں جسمانی اور دماغی تندرستی کا سبب بنتے ہیں وہیں کھیل نوجوانوں کو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانے کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔ اسی کے پیش نظر بی ایم جے دبئی نے جمعہ کے روز القوض میں ’اسپورٹس فیسٹا19‘ کے نام سے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا۔جس میں بھٹکل کے کئی نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال، بیڈ منٹن، رسہ کشی،ٹیبل ٹینس جیسے مزیدار کھیل منعقد کیے گئے تھے جس میں جیتنے والوں  کو انعامات دیے گئے جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ کرکٹ: کرکٹ میں این سی ڈی ٹیم نے جیت حاصل کی جبکہ ابوظبہی رائیڈر نے دوسرامقام حاصل کیا ۔اس میں  سرفراز مبارک کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فٹ بال: فٹ بال میں سی آر 7 نامی ٹیم نے جیت حاصل کی جبکہ بیفا کو دوسرا مقام حاصل ہوا ۔اس میں صائم سعدا للہ کو بہترین کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا۔ بیڈ منٹن ڈبل :اس میں مو من غزالی اور حافظ عبد المنعیم لو نا نے پہلا مقام اور  ذیشان محتشم واسمٰعیل محتشم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ بیڈ منٹن سنگل: اس  میں بھی مومن غزالی نے جیت درج کی جبکہ ضابط کلاگر نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ ٹیبل ٹینس:  اس کھیل مقابلہ میں جناب آفتاب ایم جے نے جیت درج کی جبکہ خضر کو بئے نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ٹگ آف وار گیم (رسہ کشی) : اس دلچسپ کھیل کو جوکاکو رئیل اسٹیٹ ٹیم نے جیتا جبکہ این سی ڈی ٹیم نے رنرز اپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس موقع پر کنوینر جناب سرفرا ز جوکاکو سمیت  بی ایم جے صدر جناب اشفاق سعدا، جنرل سکریٹری جناب یوسف برماور اور دیگر عہدیداران و ممبران نے خود کھیلوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی ۔