بڑی خبر: بی ایس ایف میں سامنے آئے کووڈ-19 کے 18 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 276 ہوگئی

04:06PM Sun 10 May, 2020

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (coronavirus) کے انفیکشن کی چپیٹ میں سیکورٹی اہلکار بھی آگئے ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے 18 اور ملازمین میں اتوار کو کووڈ-19 (Covid 19) کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ایف میں کووڈ 19 کے معاملات بڑھ کر اب 276 ہوگئے ہیں۔ اتوار کو آئے 18 نئے معاملوں میں دو دہلی سے ہیں اور 16 تریپورہ سے ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری افسران کے مطابق سبھی سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے 650 سے زیادہ جوان اس وقت کورونا وائرس انفیکشن کی چپیٹ میں ہیں۔ سی آرپی ایف میں بارڈر سیکورٹی فورسیز، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، (سی آرپی ایف)، سنٹرل صنعتی سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)،  آئی ٹی بی پی (ہند- تبت سرحد پولیس) اور ایس ایس بی (مسلح بارڈر فورس) آتے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نےکیا تشویش کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور این ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں میں بڑھ رہے کووڈ-19 معاملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اس کے بعد پانچوں اہلکاروں نے سوشل ڈیسٹنسنگ، صفائی، حفاظتی ٹیکہ، کیمپوں میں جوانوں کی الگ تھلگ رہائش جیسے ضوابط پر سختی سے عمل کیا جانا یقینی بنایا ہے۔ وہیں سی آئی ایس ایف کے 13 ملازم ہفتہ کو کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے تھے، جن میں بیشتر دہلی میٹرو کی سیکورٹی اکائی سے جڑے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ 1.62 لاکھ ملازمین والے اس فورس میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو معاملے ہوگئے ہیں۔ دو ملازمین کی اس وائرس سے موت بھی ہوچکی ہے۔