ریاست میں کورونا کوڈ19- کے مزید 12 معاملات؛ کل تعداد 371 کوپہنچی
02:14PM Sat 18 Apr, 2020
بینگلورو: 18 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں گزشتہ 19 گھنٹوں میں کورونا کے 12 پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ اس کے بعد مجموعی طور پر اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 371 کو پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک 371 کورونا مثبت کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جس میں 13 افراد اس بیماری کا لقمہ بن چکے ہیں جبکہ 92 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔