آئی سی ایم آر نے بدلی ملک میں کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ پالیسی ، اب ان لوگوں کی ہوگی کورونا جانچ

12:46PM Mon 18 May, 2020

ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ پیر کو دو پہرتک میں ملک میں کورونا کے 96169 معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی 3029 لوگوں کی موت اس جان لیوا وائرس سے ہوچکی ہے ۔ وہیں ملک میں اس سے نمٹنے کیلئے کورونا 19 ٹیسٹنگ کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔ اس درمیان انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) کی جانب سے کورونا 19 ٹیسٹنگ کو لے کر حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اب ان لوگوں کی ہوگی جانچ آئی ایم سی آر کے مطابق اب ان سبھی لوگوں کی کورونا جانچ ہوگا ، جنہوں نے گزشتہ 14 دنوں میں کوئی انٹرنیشنل ٹریول کیا ہو اور اس ان میں کورونا جیسی علامتیں پائی جارہی ہوں
لیباریٹریز میں مریض کے کووڈ 19 کیس کی تصدیق ہونے پر اس کے رابطہ میں آئے وہ لوگ ، جن میں کورونا کی علامتیں پائی جارہی ہوں ۔
کووڈ 19 کے کنٹینمنٹ زون میں کام کرنے والی سبھی طبی اہلکاروں یا دیگر ملازمین کی جانچ ( جن میں کورونا کی علامتیں پائی جارہی ہوں) ۔ جن لوگوں میں ایکیوٹ ریسپریٹری انفیکشن کے ساتھ بخار ، کھانسی کی علامتیں ملیں گی اورانہیں اسپتال میں بھرتی ہونے کی ضرورت ہوگی ۔