سندگی میں بھیانک سڑک حادثہ میں 18ہلاک

12:42PM Tue 23 Jul, 2013

سندگی میں بھیانک سڑک حادثہ میں 18ہلاک بھٹکلیس نیوز / 23 جولائ، 13 بیجاپور (نامہ نگار) بیجا پور سے 60کلومیٹر کی دوری پر واقع سندگی گاؤں میں ٹیمپو ٹریکس اور بس کے مابین بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 18/افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ دوپہر کے قریب 03:30 بجے تب پیش آیا جب ٹیمپو ٹریکس اپنے گاؤں کی طرف روانہ تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیمپو ٹریکس پر 24/مسافر سوار تھے جن کا تعلق مہاراشٹرا سے تھا جو گنگاپور میں دتدیوشان کا درشن کرکے واپس اپنے گاؤں کی جانب روانہ تھے کہ اچانک مقابل سمت سے آرہی بالاجی ٹرانسپورٹ کی ایک بس سے بری طرح ٹکرا گئے ۔ اس نتیجہ میں ٹیمپو ٹریکس میں سوار 24/افراد میں سے 18/موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 14/مرد تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ۔ جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کو بیجاپور سرکاری اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ اس موقع پر پولس اہلکار و فائیر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے نعشوں کو باہر نکالا گیا۔ bijapoor-1 bijapoor-2 bijapoor-3